9 ستمبر 2012 - 19:30

عراق کے شمال مغرب میں کل رات ہونیوالے ایک اور بم دھماکے میں گیارہ افراد جاں بح‍ق ہوگئے اور اس طرح عراق کے مختلف شہروں میں کل ہونیوالے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 100 ہوگئی –

ابنا: بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تکریت، کرکوک، ناصریه، بصره، موصل، طوز خورماتو ، سامراءاور بغداد کے صدر علاقے میں ہونیوالے ان بم دھماکوں میں 100 افراد جاں بحق اور 400 کے قریب زخمی ہوگئے –
عراق میں یہ بم دھماکے، عدالت کی جانب سے سابق نائب صدر طارق ہاشمی کو سزائے موت سنانے کے بعد  ہوئے -
.....
/169